Abid-Raza-Kotla

ضلع گجرات کے گاوں کھمبی میں تین افراد اور کنجاہ میں نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے شدید رد عمل

کھاریاں (جبار ساگر) ضلع گجرات کے گاوں کھمبی میں تین افراد اور کنجاہ میں نوجوان کے قتل کی لرزہ خیز واردات پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ !
‏‎
امن وامان کی ابتر صورتحال، روزانہ کی بنیادقتل دشمنیوں میں اضا فہ، ضلع کی عوام خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگےہیں۔

ضلع گجرات میں ایک دن میں چار قتل حکومتی رٹ کی مکمل ناکامی کاثبوت ہیں ضلع کی عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے۔

موجودہ تبدیلی کی دعویدار حکومت کی طرف سے امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے تشویشناک خاموشی حکومت وقت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔

حکومت اخبارات ،ٹاک شوز اورسوشل میڈیا پر موجود ہے ضلع میں امن و امان کی ابتر صورتحال، حکومتی بے بسی اور ناکامی کی وجہ سے جرائم مزید بڑھ رہے ہیں۔

امن کی عدم بحالی اور آئے روز واقعات میں اضافہ تھانوں کی سطح پر سینئر آفسران کی عدم تعیناتی اور ناتجربہ کاروں کو تھانہ جات حوالے کرکے مسائل میں روز بروزاضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کو سیاسی دباؤ سے بالاتر ہو کر پروفیشنل آفیسرز کو تھانوں میں تعینات کرنا چاہیے اور ضلع میں امن و امان کی بحالی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت کام کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں