فرانس کی معروف شخصیت چوہدری ساجد گوندل کو اورسیز فورم (منڈی بہاؤالدین) نے فرانس میں سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔

ین

فرانس (حمیدچوہدری سے) مرکزی چئیرمین اورسیز فورم منڈی بہاؤالدین شاہدرضارانجھا، وائس چئیرمین مصطفی دیوان، جنرل سیکرٹری خرم رانجھا نے اورسیز فورم فرانس کے صدر طارق جاوید گوندل، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری ابوبکر گوندل، معاون خصوصی اورسیز فورم برائے یورپ چئیرمین چوہدری عصمت ﷲ تارڈ سے مشاورت کے بعد فرانس کی معروف شخصیت عمران چوہدری ساجد گوندل کو اورسیز فورم (منڈی بہاؤالدین) نے فرانس میں سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔ اورسیز فورم فرانس کے عہدیداران و ممبران نے نومنتخب سینئر نائب صدر چوہدری ساجد گوندل کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ فورم کے مشن کی کامیابی کیلئے خلوص دل کیساتھ محنت کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں