وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج بلا لیا۔ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غور ہو گا۔

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا نام ’’ ای سی ایل ‘‘ میں ڈالا جائے یا نہیں؟، معاملے پر وزیراعظم نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں شہباز شریف کے کیسز اور نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم اپوزیشن کے خلاف حکومتی بیانیے پر گائیڈ لائن بھی دیں گے۔

ادھر وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی اہم بیٹھک بلا لی، اجلاس میں وفاقی کابینہ اور نیب کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق بھی فیصلہ متوقع ہے۔

ذرائع کہتے ہیں کہ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ ہوا تو شہبازشریف کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈال دیا جائے گا۔

دوسری جانب وفاق نے شہبازشریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے حکومت کی قانونی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں