کھاریاں(جبار علی ساگر) فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں۔وزیراعظم عمران خان کے دو ٹوک اور جرات مندںہ موقف کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر مرالہ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ جمعتہ المبارک کو بھر پور انداز میں یوم القدس منایا جاے گا۔اور فلسطینی عوام کے حق میں سرکاری سطح پر بھر پور احتجاج ریکارڈ کراویا جائے گا۔پوری قوم حکومتی آواز پر لبیک کہے گی اور پرامن احتجاج کے ذریعے فلسطینی بہن بھائیوں کی آواز بنے گی۔تاشفین صفدر مرالہ نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار فلسطینی عوام کیلئے سرکاری سطح پر احتجاج کیا جارہا ہے۔اس سے قبل کشمیریوں کیلئے بھی سرکاری سطح پر احتجاج کیا جا چکا ہے۔۔