فلسطین کو اب اسرائیلی تسلط سےہمیشہ کیلئے آزاد کروانے کا وقت آچکا ہے۔ چوہدری اجمل حسین پیارا

کھاریاں(جبار علی ساگر) وائس چییرمین یوسی بدر مرجان چوہدری اجمل حسین پیارا نے کہا ہے کہ فلسطین کو اب اسرائیلی تسلط سےہمیشہ کیلئے آزاد کروانے کا وقت آچکا ہے۔امت مسلمہ بالخصوص او آئ سی جرات کا مظاہرہ کرے بیت المدس کو آزاد کروانے کیلئے جہاد کا اعلان کرے ڈیڑھ ارب سے زائد آبادی والے مسلمان آج یہودیوں کےظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں۔فلسطین کیساتھ ۔۔کشمیر اور برما کی آزدی کیلئے بھی عملی جدوجہد کی جاے صرف بیان بازی اور اجلاس بلانے سے مظلوموں کے دکھوں کا مداوا نہیں ہورہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں