کھاریاں (جبار علی ساگر) ڈپٹی کمشنر مُحمد سیف انور جپہ نے تحصیل آفس کھاریاں کا اچانک دورہ کیا اور دفتر قانون گو میں موضع امرہ کلاں کے انتقالات اراضی کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے پر ریونیو آفیسر اور عملہ کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا، وزیر اعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مُحمد سیف انور جپہ اے سی آفس کھاریاں پہنچے، اسسٹنٹ کمشنر خالد عباس سیال کے ہمراہ مختلف برانچز میں عملہ کی حاضری چیک کی،دفتر قانون گوئی کے ریکارڈ کا معائنہ کیا اورہدایت کی کہ ریکارڈ کو منظم اور اپ ڈیٹ رکھا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے دفتر قانوں گوئی میں موضع امرہ کلاں کے انتقالات کا ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ریونیو آفیسر، گرداور اور پٹواری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے، جس کی چھان بین سینئر افسران کی زیر نگرانی کرائی جائی گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں میں مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے دریافت کیا جبکہ ویکسنیشن سنٹر کا معائنہ کیا اور وہاں موجود شہریوں سے بات چیت کی۔ انہیں بتایا گیا کہ ویکسینیشن سنٹر کھاریاں میں صبح کی شفٹ میں 269 مریضوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے