ترک صدر نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پرپاکستان کے دوٹوک موقف کی تعریف کی جبکہ ترک صدر نے کہا ترکی فلسطینیوں کےحق میں پاکستان کےمؤقف اور کاوشوں کامعترف ہے۔

ترکی : انقرہ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک صدررجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ترک وزیر خارجہ بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،فلسطین کی صورتحال،فغان امن عمل پرگفتگو کی گئی ، وزیرخارجہ نے صدرمملکت،وزیراعظم کانیک تمناؤں کاپیغام ترک صدرکو پہنچایا اور کہا دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت تعلقات کےاستحکام کاباعث ہے۔

وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر اور فلسطین پرترک صدر کے دو ٹوک موقف کی تعریف کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر پر غیرمتزلزل اور پر زور حمایت پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں