ھ۔لاہور: چوہدری محمد سرورگورنر ہاؤس لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ، بیرسٹرعامر حسن، فریدپراچہ اور سینیٹر ولید اقبال اور خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ میں سیاستدانوں پر پیسہ لگایاجانا چاہیے تاکہ کشمیر اور فلسطین کےحوالےسے لابی مضبوط ہو، فلسطینیوں کی امداد کےلیے 10 کروڑ روپے اکٹھے کرلیے ہیں۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وہ ایسی حکومت یا جماعت کا حصہ نہیں ہوسکتے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے۔