فرانس (حمید چوہدری سے) گزشتہ کئی ماہ سے بند ریستوران اور کافی شاپس آج جزوی طور پر کھول دئیے گئے ہیں۔ لیکن ریستوران کے باہر صرف کھلی جگہ پر سروس مہیا کی جاسکے گی۔
ریستوران اور کافی بار کے ہال میں گاہکوں کو سرو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔۔ آج انیس مئی کو ریستوران ، بار ، سینما ، دکانیں ، ڈیپارٹمنٹل اسٹور کھل گئے ہیں۔ اور کرفیو کے اوقات بھی شام سات بجے کی بجائے رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک کردئے گئے ہیں ۔۔ یاد رہے کہ فرانس میں بیس ملین سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔