آسٹریلیا : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک آسٹریلوی شہری نے 2002 میں گھر میں گھسنے والے ایک چور کو قتل کیا اور اس کی لاش کو 15 سال تک گھر میں ہی چھپائے رکھا جب کہ لاش کی بدبو کو مارنے کے لیے اس نے 70 ائیرفریشنرز کا بھی استعمال کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ سڈنی کے رہائشی بروس رابرٹ کے گھر میں ایک چور داخل ہوا تھا جسے اس نے قتل کردیا تھا اور اس کے بعد اس کی لاش کو گھر میں ہی رکھ لیا۔
رپورٹ کے مطابق شہری رابرٹ خود 2017ء میں انتقال کرگیا جس کی لاش گھر میں دیکھ کر پڑوسیوں نے ایمرجنسی سروس کو اس کی موت کی اطلاع دی تھی لیکن اس دوران بھی ریسکیو اہلکاروں کو چور کی لاش نظر نہ آئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رابرٹ کی موت کے ایک سال بعد جب گھر کی صفائی کرائی گئی تو وہاں سے چور کی لاش برآمد ہوئی جو ائیرفریشنرز کی بوتلوں کے درمیان رکھی تھی۔
رپورٹ کے مطابق چور کی لاش کی بدبو کو ختم کرنے کے لیے رابرٹ نے 70 ائیرفریشنرز کا استعمال کیا جسے وہ لاش کے ساتھ ہی رکھتا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ آسٹریلوی شہری رابرٹ کو ایک بڑا ذخیرہ اندوز سمجھا جاتا ہے جو بہت کم گھر سے باہر نکلتا تھا جب کہ اس کے گھر سے درجنوں رائفلیں بھی برآمد ہوئیں۔