پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی!

لالہ موسیٰ (محمد کامران )پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی!
بدنام زمانہ منشیات فروش روشن عرف “روشنا “گرفتار کر لیا گیا۔منشیات برآمد! مقدمہ درج ،تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش روشن عرف روشنا ولد فروز دین سکنہ پرانی جہلم کو منشیات فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام کے قریب چرس برآمد ہوئی جس کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں