تفصیلات کے مطابق مورخہ 19.05.21کو مسمی ندیم عباس سکنہ محلہ ڈنڈے مار نے سول لائن پولیس کو اطلاع دی کہ اسکی سالی کیاڑھائی سالہ بیٹی عنایہ کو گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے ۔ بچی کے اغواء کی اطلاع پر تھانہ سوللائن پولیس نے فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا اور وقوعہ کی اطلاع ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی دی گئی جنہوں نے مقدمہ کیسنگینی کے پیش ڈی ایس پی سٹی پرویز اقبال گوندل ، پی ایس او عمران فاروق ، ایس ایچ او سول لائن امیر عباس اور دیگر پولیسملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر انہیں ہدائیت دی کہ تمام وسائل بروئے کار لاکر جلد از جلد بچی کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے ۔جس کے بعد پورے علاقہ کی ناکہ بندی کروائی گئی اور بس سٹاپس، اڈوں اور ضلع کے خارجی مقامات پر بھی پولیس کی نفری تعیناتکر دی گئی ۔جبکہ مختلف مقامات پر لگے CCTVکیمروں کی ریکاڈنگ کوبھی چیک کا گیا ۔جس میں ایک نامعلوم عورت کو بچی کو اغواءکر کے لے جاتے ہوئے شناخت کر لیاگیا جس کے بعد پولیس ٹیم کی جانب سے مسلسل 6گھنٹے کی کامیاب سرچ کے بعد ناصرف بچیکو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا بلکہ اغواء کار ملزمہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔