لالہ موسیٰ (محمد کامران)محکمہ صحت حکومت پنجاب کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ویکسی نیشن سنٹر سپورٹس جیمنیزیم میں انتظامات اور سہولیات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر مبشر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر یحییٰ اور ڈائریکٹرہیلتھ گوجرانوالہ ڈاکٹر نصرت ریاض نے ویکسی نیشن سنٹر سپورٹس جیمنیزیم کا دورہ کیا جہاں ایم ایس ڈاکٹر عابد محمود غور ی نے انہیں بریفنگ دیں، افسران نے سنٹرمیں ویکسین کی محفوظ سٹوریج، رجسٹریشن کاؤنٹرز، ویکسی نیشن کاؤنٹرز،عملہ کیلئے حفاظتی کٹ، انتظار گاہ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ حکومت پنجاب کی مقرر کر دہ ٹیم نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی طرف سے ویکسی نیشن سنٹر میں کئے جانے والے انتظامات کو زبردست سراہا جبکہ خدمات کو بہتر بننانے کیلئے ضروری ہدایات بھی دیں