ملک بھر میں آج یوم فلسطین منایا جائے گا جس میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا جائے گا جس کی سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے جب کہ اقوام متحدہ کے نمائندےکو قومی اسمبلی میں منظورکی گئی قرارداد پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب وزیراعظم کے خصوصی نمائندے حافظ طاہر اشرفی نےعربی زبان میں مسلم امہ کےنام پیغام میں کہاہےکہ عالمی دہشتگرداسرائیل کے خلاف پاکستانی قوم بھر پوراحتجاج کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزيراعظم پاكستان كی تجويزپر آج ملک بھر ميں يوم يكجہتی فلسطين منايا جائےگا جس میں پورى قوم عالمی دہشتگرد اسرائيل كےخلاف بھرپور احتجاج كرےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں