لالہ موسیٰ (محمد کامران )ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آفیسر حبیب الرحمان قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں میونسپل کارپوریشن کیلئے مختلف مدات میں ریونیو افسران اہداف اور ریکوری کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ میونسپل کارپوریشن کے افسران اہداف کے مطابق ریونیو ریکوری یقینی بنانے کیلئے تمام امور کی خود نگرانی کریں،زیر التوا فائلوں کو تیزی سے نمٹایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بلڈنگز، واٹر سپلائی،پراپرٹی، بل بورڈزاورٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبہ جات میں و اجبات جمع نہ کرانے والے نا دہندگان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ انہوں نے واضع کیا کہ ریونیو اہداف کے حصول میں ناکامی پر متعلقہ افسران سے باز پرست کی جائے گی۔