لالہ موسیٰ (محمد کامران ) ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے یونین کونسل نمبر 1کا بھی دورہ کیا اور علاقہ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے عوامی شکایات پر یونین کونسل نمبر 1 کے مختلف علاقوں صابوال وغیرہ کا دورہ کیا،صفائی اور نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور انہوں نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی و نکاسی آب کے حوالے سے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، علاقہ کی صفائی باقاعدگی سے یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ گلیوں، نالیوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔