سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) مورخہ 17.05.2021کوسابقہ لڑائی اور مقدمہ بازی کی عناد پر کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 3افراد جن میں چچا اور دو بھتیجے شامل تھے کو مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بہیمانہ طریقے سے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ مقتولین میں 1۔سیف علی ولد عبدالحمید 2۔سعد حمید ولد عبدالحمید 3۔ بابر رشید ولد محمد شریف اقوام مغل سکنائے چک نذر شامل تھے۔ملزمان قتل کی واردات کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے اور گرفتاری سے بچنے کے لئے نامعلوم مقام پر روپوش ہو گئے تھے۔
تہرے قتل کی اس اندوناک واردات پر ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی، ایس ایچ او صد رسرائے عالمگیر انسپکٹر لیاقت حسین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکرٹیم کو ہدائیت جاری کی کہ تہرے قتل کی اس اندھوناک واردات کرنے والے ملزمان کوجلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پر خصوصی ٹیم نے شب و روز محنت، پیشہ وارانہ صلاحیت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے تہرے قتل کی واردات میں نامزد8ملزمان کو مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعدایک ہفتے کے اند راندرآلہ قتل کلاشنکوف اور واردات مین استعمال ہونے والے موٹر سائیکل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔نوازش علی عرف علی 2۔ رفاقت علی 3۔ شہباز علی 4۔ ثاقب علی 5۔ رمیض حسین 6۔ محمد وسیم 7۔ محمد ستار 8۔ گل نواز عرف طارق شامل ہیں جبکہ ایک ملزم فلک شیر تاحال روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہ دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی پی او گجرات نے تہرے قتل کی واردات کو مختصر عرصہ میں ٹریس کر کے مرکزی ملزمان کو گرفتارکرنے والے ٹیم کو نقد انعام و تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔