کھاریاں(جبار ساگر) سلیکٹڈ اور ناکام حکمرانوں کو مسلم لیگ نون فوبیا ہو چکا ہے۔اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے آپوزیشن لیڈروں با لخصوص مسلم لیگ ن کی قیادت کو سیاسی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کا نان سٹاپ سلسلہ جارہی ہے۔مگر قائدین اور کارکن ٹابت قدم ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم۔لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن / ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے کیا۔انہوں نے کہا سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی میں آپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو عدالت نے علاج کیلئے بیرون ملک۔جانے کی اجازت دی مگر حکمرانوں نے توہین عدالت کی اور میاں شہباز شریف کو باہر جانے سے روک دیا ۔ان کے یہ ہتھکنڈے اب زیادہ دیر نہیں چلنے والے جکد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔۔