لالہ موسیٰ (محمد کامران )سرپرست لالہ موسیٰ یوتھ کونسل شیخ طارق محمود رئیس ناروے سے الوادعی ملاقات لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کی ٹیم نے عثمان عزیز قادری کی قیادت میں کی انکی صحت مند ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور شہر بھر کی ویلفیئر تنظیموں کی حوصلہ افزائی اور تعاون پر شکریہ ادا کیا شیخ طارق محمود نے کہا میری طرف سے لالہ موسیٰ یوتھ کونسل کے لئے ہر قسم کا تعاون خاضر ہے ہم ویلفیئر کا کام کرنے والوں کو اپنا محسن سمجھتے اور شہر بھر کی تمام ویلفیئر سوسائٹی کا شکر ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس کروانا جیسے مشکل دور میں عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے میں اور میری ساری فیملی اس لئے بی انکے شکر گزار ہیں کہ ہمارے والد محترم الحاج شیخ عبدالخیل کے عوام کی خدمت کے مشن کو ان ویلفیئر سوسائٹی نے جاری رکھا ہوا ہے اس موقع پر شیخ ناصر محمود نے لالہ موسیٰ یوتھ کونسل لالہ موسیٰ بلڈ بینک اور گرین ریوولوشن کے لئے اپنی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور شیخ خالد محمود نے تمام اخباب کا استقبال کیا ملاقات کرنے والوں بانی و چیرمین لالہ موسیٰ یوتھ کونسل محمد عثمان عزیز قادری،شمریز احمد قریشی، شاہد حاکمی ،عدیل وارث ،خالد ڈار ،شیخ شانی نصراللہ مجید ، شیخ نبیل، شیخ خارث محمود و دیگر اخباب موجود تھے آخرمیں الحاج شیخ عبدالخیل مرحوم اور انکی اہلیہ محترمہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی.