سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدا یت پر پولیس کی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی پرویز گوندل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ SIبشارت احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر4خواتین اور3مردوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شراب کے سپلائر گلزار احمد ولد محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے 20بوتل شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ملزمان سے انٹیروگیشن جاری ہے۔