عرصہ 6 سال سے مقدمہ قتل کا اشتہاری گجرات پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مجرم اشتہاری راشد ولد سجاد سکنہ کھوڑی جو کہ کڑیانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں عرصہ چھے سال سے مطلوب تھا۔ جس نے سال 2015 میں اپنے گاؤں کے رہائشی محمد عنصر کو فائرنگ کر کےقتل اور ایک خاتون کو مضروب کر دیا تھا اور بیرون ملک ابو ظہبی فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او کڑیانوالہ تنویر عباس بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاری ملزم کو انٹر پول کے ذریعہ حسب ضابطہ گرفتار کر لیا ہے۔جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔