موضع ڈوگہ میں بھی غریب محنت کش محمد یوسف کی 4 قیمتی راس بھینسوں کو نامعلوم شرپسند نے زہر دیدیا۔

کھاریاں(جبار ساگر) موضع ڈوگہ میں بھی غریب محنت کش محمد یوسف کی 4 قیمتی راس بھینسوں کو نامعلوم شرپسند نے زہر دیدیا۔دوبھینسیں ہلاک ہوگئیں جبکہ دو کو علاج معالجے سے بچا لیا گیا۔اہلیان دیہہ کا اظہار تشویش اور محمد یوسف کے ساتھ اظہار ہمدردیاسموقع پر چئیرمین یوسی ڈوگہ ملک محمد اشفاق اعوان ڈوگہ نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے متعلقہ ویٹنری سنٹر کے انچارج کوذمہ دار قرار دیتے ہوے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر معطل کرکے قرار واقعی سزا دی جاے کیونکہ متعلقہویٹنری ڈاکٹر کی لاپرواہی اور غفلت سے دو قیمتی بھینسیں ہلاک ہوئیں۔اگر وہ بروقت علاج کرتا تو بھینسیں بچ سکتی تھیں۔یہ نقصانمتعلقہ ڈاکٹر کی غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث ہوا اسی سے غریب محنت کش کا نقصان پورا کیا جاے۔یاد رہے کہ گزشتہ ایکہفتہ قبل کھاریاں میں بھی اسی طرح کا وقوعہ رونما ہوچکا ہے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں