جہلم (محمدزاہد خورشید )وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے نوجوان شخصیت احسن علی کو پارلیمنٹری کمیٹی برائے کشمیر کی سوشل میڈیا ٹیم کے لئے احسن علی کو ٹویٹر کوآرڈینیٹر مقرر کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر کمیٹی پارلیمنٹ آف پاکستان کی عکاسی کرتی ہے ، لہذا کشمیر کمیٹی کی سوشل میڈیا ٹیم کو ایک جامع اور مربوط انداز اپنانے کو یقینی بنانا ہوگا مجھے امید ہے کہ نوجوان شخصیت احسن علی اور ان کی ٹیم سوشل میڈیا پر کشمیر کے بیانیے کی حقیقی معنوں میں نمائندگی اور تشہیر کریگی۔