سرائے عالمگیر (محمد اسماعیل چوہدری سے) گجرات پولیس تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے چند روز قبل پٹری نہر اپر جہلم سے ملنے والی نامعلوم نعش کا معمہ حل کر لیا۔ایک ملزم گرفتار!
تفصیلات کے مطابق مورخہ 21.05.21کو تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ کھمبی پٹری نہر اپر جہلم سے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔جسے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سعید احمد اورایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر انسپکڑ لیاقت حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔جبکہ نعش کی شناخت کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے تشہیر کی گئی جس کے بعد مقتول کی شناخت ظہیرالدین بابر ولد محمد بشیر سکنہ چوپالہ کے نام سے ہوئی۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر کو نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اندھے قتل کی واردات کوایک ہفتے کے اندر ٹریس کرکے وقوعہ میں ملوث ایک ملزم محمد زمان عرف زمانی ولد پرویز اقبال سکنہ محمودکی ونڈ شادیوال کو آلہ قتل ایک عدد پسٹل9MM سمیت گرفتار کر لیا۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ عرصہ 25سال سے عدیل ارشد جو آجکل چیئر مین اوور سیز کمیٹی گجرات ہے کا گن مین ہے۔وقوعہ کے روز عدیل ارشد نے میرے علاوہ دیگر دوملزمان1۔ وقاص 2۔ بٹ کے ہمراہ مقتول ظہیر الدین کو اغواء کیا اور اپنے ڈیرے پہ لے گئے جہاں پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی فیس بک سے کچھ تصاویر ڈیلیٹ کروائی اسکے بعد مقتول کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نہر اپر جہلم کھمبی کے مقام پر لے گئے جہاں پسٹل سے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔قتل کی وجہ عناد مرکزی ملزم عدیل ارشد اور مقتول ظہیرالدین کے درمیان سابقہ رنجش ہے ملزم کے انکشاف پر بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈ ی پی او گجرات نے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر نے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا دھے قتل کی وارداتے کرنے والے ملزمان
تھانہ صدر سرائے عالمگیر نے چند روز قبل پٹری نہر اپر جہلم سے ملنے والی نامعلوم نعش کا معمہ حل کر لیا۔ایک ملزم گرفتار!
چیئر مین اوورسیز کمیٹی گجرات عدیل ارشد کے ملو ث ہونے کا انکشاف۔
مورخہ 21.05.21کو تھانہ صدر سرائے عالمگیر کے علاقہ کھمبی پٹری نہر اپر جہلم سے ایک نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی۔جسے گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔وقوعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سعید احمد اورایس ایچ او صدر سرائے عالمگیر انسپکڑ لیاقت حسین اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، موقع سے شواہد اکھٹے کئے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔جبکہ نعش کی شناخت کے لئے سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے تشہیر کی گئی جس کے بعد مقتول کی شناخت ظہیرالدین بابر ولد محمد بشیر سکنہ چوپالہ کے نام سے ہوئی۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت نے ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر کو نامعلوم ملزمان کو جلد ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدائیت جاری کی جس پر پولیس ٹیم نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے اندھے قتل کی واردات کوایک ہفتے کے اندر ٹریس کرکے وقوعہ میں ملوث ایک ملزم محمد زمان عرف زمانی ولد پرویز اقبال سکنہ محمودکی ونڈ شادیوال کو آلہ قتل ایک عدد پسٹل9MM سمیت گرفتار کر لیا۔ جس نے دوران انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ وہ عرصہ 25سال سے عدیل ارشد جو آجکل چیئر مین اوور سیز کمیٹی گجرات ہے کا گن مین ہے۔وقوعہ کے روز عدیل ارشد نے میرے علاوہ دیگر دوملزمان1۔ وقاص 2۔ بٹ کے ہمراہ مقتول ظہیر الدین کو اغواء کیا اور اپنے ڈیرے پہ لے گئے جہاں پہلے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی فیس بک سے کچھ تصاویر ڈیلیٹ کروائی اسکے بعد مقتول کو زبردستی گاڑی میں ڈال کر نہر اپر جہلم کھمبی کے مقام پر لے گئے جہاں پسٹل سے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔قتل کی وجہ عناد مرکزی ملزم عدیل ارشد اور مقتول ظہیرالدین کے درمیان سابقہ رنجش ہے ملزم کے انکشاف پر بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔
ڈ ی پی او گجرات نے اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کر نے والی پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام سے نوازا۔