اٹلی کے شہر نوویلارا جہاں پر پاکستان کمیونٹی کی بڑی تعداد عرصہ دراز سےمقیم ہے میں تقریباً ایک ماہ قبل 18سالہ پاکستانی لڑکی سمن عباس لا پتہ ہوگئی تھی جوکہ اب بھی لا پتہ ہے پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے گمشدہ لڑکی کی تلاش کیلئے تمام طر ذرائع ہیلیکاپٹر، تربیت یافتہ کتوں اور جدید مشینری کے استعمال کے ساتھ تیزی سے تلاش جاری ہے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ لڑکی کو قتلکردیا گیا ہے جس کی وجہ والدین کی مرضی کے خلاف شادی سے انکار اور سوشل اداروں سے مدد کیلئے رابطے بتا جارہا ہے۔ میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں میں بتایا جارہا ہے کہ سمن عباص کی شادی اس کے کزن سے طے کی گئی تھی جس میں اس کی مرضی شاملنہیں تھی لحاظہ اسے غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا ہے لیکن تحقیقات میں ان باتوں کے ابھی تک کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ۔(یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات مختلف علاقوں میں اس سے پہلے بھی سامنے آچکے ہیں)۔ پولیس کا کہنا ہے سمن عباص کو جلدتلاش کر لیا جائے گا۔ شہر کی میئر نے سمن عباص کیلئے دعاؤں کے ساتھ اس کے زندہ مل جانے کا اظہار کیا ہے۔