سویڈن (حمید چوہدری سے) معروف سماجی اور سیاسی شخصیت زبیر حسین جو سویڈن کے دوسرے بڑے شہر مالمو میں مقیم ہیں انہوں نے سویڈن بھر میں تیزی سے مقبولیت پانے والی سویڈن کی سیاسی جماعت پارٹیت نیانس Partiet Nyans میں شمولیت اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پارٹیت نیانس کے لیڈر میکائیل یوکسیل نے مالمو میں زبیر حسین سے خصوصی ملاقات کی جہاں انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے لئے خصوصی پیغام ریکارڈ کرایا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ زبیر حسین نے پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے انہیں سندھ کی ثقافت اجرک تحفتاً پیش کیا زبیر حسین کے مطابق پارٹی کے حوالہ سے جلد ہی میڈیا کو مزید آگاہ کرینگے۔