فرانس (حمید چوہدری) کورونا ویکسین لینے والے تمام افراد 2 سال کے اندر مر جائیں گے، یہ دعویٰ مشہور نوبل انعام یافتہ سائنٹسٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا رہا ہے۔بھارت کے کئی اخبارات نے واٹس ایپ کے اس پیغام کو خبر بنا کر پیش کیا تاہم پریس انفارمیشن بیورو کے فیک نیوز فیکٹ چیک نے اسے جھوٹی اور من گھڑت خبر قرار دیا اور بتایا کہ یہ بیان کسی نے نہیں دیاجس کے بعد کئی اخبارات اور ویب سائٹ نے اس خبر کو ہٹا دیا۔ اس خبر کا خلاصہ یوں ہے کہ فرانسیسی ماہر وائرلوجسٹ اور نوبل انعام یافتہ لک مونٹاگنیئر نے تصدیق کی ہے کہ ان لوگوں کے بچنے کا کوئی امکان نہیں ہے جن لوگوں نے ویکسین کو کسی بھی شکل میں لیا ہو، ان کی زندگی محض دو سال ہے۔ وائرولوجسٹ نے واضح طور پر کہا کہ کوئی امید نہیں ہے، اور نہ ہی ان افراد کا کوئی ممکنہ علاج ہے جو پہلے ہی ویکسین لے چکے ہیں ہیں۔