سرائے عالمگیر (محمداسماعیل چوہدری)ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی زیر قیادت پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل سعید احمد کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدرسرائے عالمگیر انسپکٹر لیاقت علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے ناجائز اسلحہ بردار، منشیات فروشی اور چوری کی واردات میں ملوث 5ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان میں 1۔ محمد عارف ولد صابر حسین سکنہ سمبلی سے 2عدد کلاشنکوف، 1عدد رپیٹر اور20لیٹر شراب،2۔شیراز ولد اللہ دتہ سکنہ پوران سے 10لیٹر شراب،3۔ بابر عرف امیر حمزہ ولد مفتی واجد سکنہ پوران سے چوری کی گئی نقدی 1لاکھ روپے اور پسٹل30بور 4۔ حسیب ولد محمد سلامت سے 1عدد کلاشنکوف 5۔ ذیشان جعفری ولد دلاور حسین کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا