جہلم +سرائےعالمگیر (محمداسماعیل چوہدری)شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 1 کلو 120 گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنامہ زمانہ منشیات فروش مسمات سے 1 کلو 520 گرام ہیروئن، تھانہ دینہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سے 1 کلو 125 گرام ہیروئن، تھانہ پنڈدادنخان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 کس ملزمان سے رائفل 44 بور، بندوق 12 بور معہ کارتوس راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکےملزمان کو پابند سلاسل کردیا گیا