لاہور: اللہ کے فضل سے یہ سال کا پہلا حادثہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو آج ہونے والے ٹرین حادثے کے بارے میں اپنے بیان کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ” قوم کو وہ دن یاد ہیں جب یہی ریل ٹریک دوسرے تیسرے دن کسی نہ کسی حادثے کا شکار ہوتا تھا، اللہ کے فضل و کرم سے یہ اس سال پہلا حادثہ ہے۔”

فردوس عاشق اعوان کی جانب سے یہ بیان سامنے آنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا ہے۔ منیر خٹک نے کہا کہ نہ تمیز ہے اور نہ ہی عقل، فردوس عاشق اعوان کہہ رہی ہے کہ اللہ کے فضل سے یہ سال کا پہلا حادثہ ہے۔ کیا حادثات اللہ کا فضل ہوتے ہیں؟

2018سے اب تک 12ٹرین حادثے، مرتضی وہاب وزیر اعظم پر برس پڑے

ریلوے کے وزیر کہتے ہیں محکمہ ریلوے ذمہ دار ہے حادثے کا، فواد چوہدری نے ملبہ گزشتہ حکومت پر ڈال دیا، فردوس عاشق اعوان صاحبہ نے تو کہہ دیا کہ شکر ہے ہمارے دور میں پہلا حادثہ ہوا، متاثرین کے دل پر کیا گزرتی ہوگی اس قیامت کے گزرنے کے بعد اپنے حکمرانوں کے بیانات سن کر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں