اسلام آباد : سکھر ڈویژن میں 13 مقامات پر ٹریک کی حالت ٹھیک نہ ہونے کی تحریری رپورٹ کے باوجود مجرمانہ غفلت کیوں برتی گئی؟ میاں شہباز شریف
شہباز شریف نے حکومت سے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔
اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹرین حادثوں کی روک تھام تب ہی ممکن ہے جب غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک سال میں ٹرین کے 137حادثات ہوئے، حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔