کھاریاں( جبار ساگر) چئیرمین یونین کونسل بدر مرجان عوامی خدمت میں سرگرم عمل۔بدر مرجان کا جل جانے والا بجلی کا ٹرانسفارمر اپنی نگرانی میں نصب کروایا یہ ٹرانسفارمر دو روز پہلے جل گیا تھا۔اسموقع پر ملک جبار ۔۔چوہدری جنید نواز اور دیگر بھی موجود تھے۔ملک وحید سرور اعوان نے تعاون کرنے پر محکمہ واپڈا کے مقامی افسران اوراہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔انشاءاللہ پوری یونین کونسل بدر مرجان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں میں عوام کیلئے 24 گھنٹے حاضر ہوں۔۔