اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آ زاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کیلئے 36 حلقوں کے پارٹی کے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا جبکہ 9 حلقوں کے ٹکٹوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سپیکر شاہ غلام قادر 2،2حلقوں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے 250 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔بدھ کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ سفارشات پر پارٹی قائد محمد نواز شریف اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کی منظوری سے آزاد جموں و کشمیر کے آ مدہ انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی جا نب سے جاری کئے گئے نو ٹیفیکیشن کے مطابق ایل اے 1 میر پور 1 (ڈھڈیال) سے چوہدری مسعود خالد، ایل اے 2 میر پور ٹو چکسواری سے محمد نذیر انقلابی، ایل اے 3 میر پور 3 میر پور شہر سے چوہدری محمد سعید، ایل اے 4 میر پور 4 کھڑی شریف سے چوہدری رخصار احمدکو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ایل اے 5 بھمبر۔1 سے کرنل وقار احمد نور،اے ایل 6 بھمبر سے2راجا مقصود احمد، ایل اے 7 بھمبر 3 سے چوہدری طارق فاروق، ایل اے 8 کوٹلی 1سے ذوالفقار علی، ایل اے 11 کوٹلی 4سے راجا نصیر، ایل اے 12کوٹلی 5سے راجا محمد ریاست، ایل اے 13 کوٹلی 6سے راجا ایاز احمد خان کو ٹکٹ جاری کیاگیا ہے۔ایل اے 14 باغ 1سے راجا افتخار ایوب، ایل اے 15 باغ 2سے مشتاق احمد منہاس، ایل اے 16 باغ 3سے سردار میر اکبر خان، ایل اے 17 باغ 4سے چوہدری محمد عزیز کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ایل اے 18 پونچھ 1سے چوہدری محمد یاسین گلشن، اے ایل 19 پونچھ 2سے سردار عامر الطاف خان، ایل اے 20 پونچھ 3سے عبدالرشید خان، ایل اے 23 پونچھ 6سے ڈاکٹر نجیب نقی خان اور ایل اے 24 پونچھ 7سے سردار فاروق احمد طاہر کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، ایل اے 25 نیلم ویلی 1سے شاہ غلام قادر، ایل اے 26 نیلم ویلی 2سے شاہ غلام قادر، ایل اے 27 مظفر آباد 1سے نورین عارف، ایل اے 29 مظفر آباد 3سے سید افتخار گیلانی، ایل اے 30 مظفر آباد 4سے ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی، ایل اے 31 مظفر آباد 5سے راجا عبدالقیوم خان، ایل اے 32 مظفر آباد 6سے راجا فاروق حیدر، ایل اے 33 مظفر آباد 7سے راجا فاروق حیدر خان کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، کشمیری مہاجرین مقیم پاکستان کے حلقہ جات میں سے ایل اے 35 جموں 2(گوجرانوالہ) سے چوہدری محمد اسماعیل گجر، ایل اے 36 جموں 3 (سیالکوٹ) سے محمد اسحاق، ایل اے 37 جموں 4 (نارووال) سے محمد صدیق چوہدری، ایل اے 38 جموں 5 (گجرات)سے چوہدری ذیشان علی، ایل اے 39 جموں 6 (راولپنڈی،اٹک) سے راجا محمد صدیق، ایل اے 42 ویلی 3 (جہلم، رحیم یار خان)سے سید شوکت علی شاہ، ایل اے 43 ویلی فور (راولپنڈی) سے نسیمہ خاتون وانی اور ایل اے 44 ویلی 5 (اسلام آباد، مری) سے محمد احمد رضا قادری کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے 250 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے۔ 9 امیدواروں کے ٹکٹوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔