کینیڈا میں پاکستانی نژاد مسلمان ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گاڑی نیچی کچل کر ہلاک کیے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ نسل پرستی اور نفرت اس ملک (کینیڈا) میں نہیں ہے تو میںان کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ ہسپتال میں ایک بچے کو ایسے پرتشدد واقعے کی وضاحت کیسے پیش کریں گے؟ آپ کیسے ان خاندانوںسے نظریں ملا کر کہہ سکتے ہیں کہ اسلاموفوبیا ایک حقیقت نہیں ہے۔