تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کوایک ویڈیوموصول ہوئی جس میں ایک شخص مرکزی شاہراہ جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر پر انتہائیخطرناک انداز میں چنگ چی رکشہ چلاتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا۔جو کسی بھی بڑے حادثہ کی صورت اختیار کر سکتا تھا۔ڈیپی او گجرات عمر سلامت نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئےایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید کو فوری طور پر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کرنےکی ہدایات جاری کیں۔جس پر ایس ایچ او سٹی سرائے عالمگیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چند گھنٹوں میں ملزم تفسیر انورعرف استاد دھواں ولد محمد انور سکنہ جہلم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ڈی پی او گجرات کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کا جنون اب تک کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بن چکا ہے۔خطرناک انداز میں رکشہچلاتے ہوئے ملزم اپنے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہ پر سفر کرنے والےدوسرے شہریوں کی بھی جانی و مالی نقصان کی وجہ بن سکتاتھا۔ شہری سستی شہرت کے حصول کے لئے ایسی جان لیوا سرگرمیوں سے باز رہیں۔