سرائے عالمگیر (محمداسماعیل چوہدری)تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ کے رہائشی نے پولیس کی اطلاع دی کہ اس کی22 سالہ ذہنی معذور ہمشیرہ جو کہ گھر میں اکیلی تھی ملزم تنویر حسین ولد شبیر حسین سکنہ نئی آبادی سرائے عالمگیر نے گھر میں داخل ہو کر اسے جنسی ذیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ہمارے گھر پہنچے پر موقع سے فرار ہو گیا۔اس اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر SIعامر سعید نے نامزد ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کے بعد ملزم تنویر حسین کوچند گھنٹوں کے اندرگرفتار کرلیا۔
ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا ہے کہ والدین اپنے بچوں خاص طور پر ذہنی یا جسمانی معذور بچوں کے متعلق لاپرواہی نہ برتیں اور کسی صورت انہیں اکیلا نہ چھوڑیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعا ت سے بچا جا سکے۔ ایسے گھناؤنے فعل میں ملوث وحشی ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔