کھاریاں(جبارعلی ساگر) حکومت نے مشکل حالات اور کرونا وباء کے ہوتے ہوے متوازی بجٹ پیش کیا۔ان حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا تھا۔ان خیالات کا اظہار سینئر نائب صدر پی ٹی آئ ضلع گجرات چوہدری ناصر احمد چھپر ایڈووکیٹ نے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی بہترین حکمت عملی ملکی اور عوامی مفاد میں پالیسییوں سے پاکستان کی معیثت بہتر ہورہی ہے اور عالمی سطح پر ملکی وقار میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔موجودہ حالات میں جب کرونا وباء نے پوری دنیا کو ہلا کررکھ دیا ہے۔ان حالات میں متوازی بجٹ پیش کرنا حکومت کا بڑا کارنامہ ہے۔عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔۔