کھاریاں(جبار علی ساگر) صدر مسلم لیگ نون گجرانوالہ ڈویژن / ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے 71 چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے وفاقی بجٹ کو لفظوں کا گورکھ دھندا اور ہیر پھیر قرارا دیتے ہوا کہا کہ بجٹ میں عام آدمی اور تنخواہ دار طبقہ کو پھر نظر انداز کیا گیا۔مہنگائ کے خاتمے کیلئے تاحال سنجیدگی کا مطاہرہ ہی نہیں کیا جارہا عام عوام مہنگائ کی چکی میں پس رہے ہیں۔۔لوگ خودکشیاں کررہے ہیں۔بجٹ پر عوام نے امیدیں لگا رکھی تھیں ان پر بھی پانی پھر گیا۔چوہدری عابدرضا کوٹلہ نے مزید کہا کہ یہ ناکام ترین بجٹ ہے۔صرف لفظوں ہیرا پھیری کی گئی۔ہم اس عوام دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔۔