Waqar-Haider-Gelani

کھاریاں پریس کلب کے وفد کی سابق صدر گجرات پریس کلب وقار گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت

کھاریاں (جبار علی ساگر ) کھاریاں پریس کلب کے وفد نے سابق صدر گجرات پریس کلب وقار گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ کھاریاں پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ ملک شبیر حسین ، صدر زمان احسن ، چیئرمین تنویر نقوی اور نائب صدر جبارساگر نے گزشتہ روز گجرات پریس کلب کے سابق صدر و چیف ایڈیٹر روزنامہ شانہ بشانہ سید وقار گیلانی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور ان کے اہل خاندان اور گجرات پریس کلب کے عہدیداران ممبران سے تعزیت کی ۔ سید وقار گیلانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گجرات میں ہوئی ۔ اس موقع پر ضلع بھر سے صحافی برادری نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں