( کھاریاں جبار ساگر) ایف جی ای آئی کھاریاں ریجن کے زیر انتظام ایف جی ڈگری کالج (مین) کھاریاں کینٹ میں 15 جون 2021 کو COVID-19 سے بچاو کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں کے تعاون سے ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا انعقاد ایف جی ای آئی کھاریاں ریجن کے تعلیمی اداروں میں کرونا سے محفوظ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ کیمپ میں سٹاف اور ایف جی کالجز کے اٹھارہ سال سے زایئدعمر کےطلباء و طالبات سمیت 105 افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ۔ تعلیمی اداروں میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ویکسینیشن کیمپ ہے۔ کیمپ کے انعقاد کا مقصد سٹاف کی لازمی ویکسینیشن کو یقینی بنانا اور طلباء و طالبات میں ویکسی نیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ویکسینیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد اور تعاون پر پرنسپل ایف جی ڈگری کالج (مین) کھاریاں کینٹ پروفیسرسید جاوید اسلم نے ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کھاریاں ڈاکٹر بلال بن طارق اور ایڈمن آفیسر اختر علی کا شکریہ ادا کیا۔ مذکورہ بالا دونوں آفیسرز کالج ہذا کے سابقہ طالب علم ہیں۔ ریجنل ڈائیریکٹر کھاریاں ریجن لیفٹیننٹ کرنل شوکت علی نے پرنس