کھاریاں ( جبار علی ساگر) چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سابقہ ایم پی اے اور ملک شبیر حسین سرپرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران کھاریاں دخترکھاریاں انیسہ عتیق چوہدری کو انٹرنیشنل لیول پرہونے والے امتحانات میں اردو ادب میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دینے کے لیے ان کی رہائشگاہ پر گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چوہدری شبیر احمد کوٹلہ سابقہ ایم پی اے کا کھاریاں شہر کادورہ‘راہنما مسلم لیگ(ن) کھاریاں عتیق الرحمن چوہدری کی صاحبزادی انیسہ عتیق چوہدری کو انٹرنیشنل لیول پرہونے والے امتحانات میں اردو ادب میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دینے کے لیے ان کی رہائشگاہ پر گئے اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری راشد محمود‘ چوہدری اشفاق احمد‘ چوہدری عنصر بھدر‘عبدالقیوم بھٹی ودیگر بھی موجودتھے انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دختر کھاریاں انیسہ عتیق چوہدری نے اپنے علاقے اور والدین کا نام پوری دنیا میں بلند کردیاہے انشاء اللہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیاں سمیٹیں گے ہماری نیک دعائیں ان کے ہمراہ ہیں۔
۔۔