کھاریاں (جبار علی ساگر )مرکزی انجمن تاجران کھاریاں کی سید جعفر حسین شاہ کے داماد،چیف ایڈیٹر روزنامہ شانہ بشانہ گجرات سید وقار گیلانی کی وفات پر اظہارتعزیت،تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن کھاریاں کی سید جعفر حسین شاہ کے داماد،چیف ایڈیٹر روزنامہ شانہ بشانہ گجرات سید وقار گیلانی کی وفات پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید وقار گیلانی کی وفات بہت بڑا سانحہ ہے اللہ تعالیٰ ان کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی توفیق دے،ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،تعزیت کرنے والوں میں ملک شبیر حسین سرپرست اعلی‘چوہدری شوکت علی صدر‘ چوہدری راشد محمود چیئرمین‘ طارق جاوید بٹ چیئرمین مجلس عاملہ‘ جنرل سیکرٹری مرزا زبیر رضا‘ سینئر نائب صدر چوہدری اشفاق احمد‘ چوہدری عتیق الرحمن‘ چوہدری رفاقت بیگہ‘ وحید سیٹھی‘ صوفی جاوید اقبال‘ شیخ محمدعثمان‘ مولوی ظفر اقبال‘ جاوید بٹ‘ چوہدری عنصر بھدر‘ سید مبشر حسین شاہ‘ میاں وحید‘ مبشر شاہ‘ ذوالفقار علی‘ جاوید اقبال‘ اظہر اکرام‘ صوبیدار ریحان ودیگر ہیں۔
۔