گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے سرکاری سکول سمیت مختلف مقامات سے تالے توڑ کر قیمتی سامان چوری کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔لاکھوں روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنجاہ کے علاقہ میں تالے توڑ کر واردات کرنے والاگروہ سرگرم تھا۔ ملزمان نے گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ دھارو سمیت مختلف مقامات سے تالے توڑ کر متعد د چوری کر رکھی تھیں۔جس کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر امتیاز احمد کی زیر نگرانیSIعبدالرحمٰن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں 1۔رضوان عرف شانا2۔عثمان 3۔منیرسکنائے قلعدار شامل ہیں۔ جن سے دوران انٹیروگیشن متعد د واردتوں میں چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں،جنریٹر، موٹریں، کیبلز، سریا، ٹیبلٹ وغیرہ شامل ہیں برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔