چیئرمین نادرا طارق ملک صاحب خوش آمدید!
(گل بخشالوی)
پاکستان دوست جانتے ہیں کہ آپ نے پاکستان اور پاکستان کے عوام کے لئے کیا کیا اور وزیرِ اعظم پاکستان کی نظر میں آپ کا کیامقام ہے آپ جیسے پاکستان دوستوں کی عمران خان کو ضرورت ہے پاکستان کے محبِ وطن عوام آپ کے حسن ِ کردار سے بخوبیآگاہیں وزارت داخلہ نے بطور چیئرمین نادرا طارق ملک کو تین سال کے لئے چیئرمین نادرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے پاکستانیوںپر احسان کیا ہے ،
اس سے پہلے آپ بطور چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے اقوام متحدہ 130 سے زائد ممالک کی حکومتی کارکردگی کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کےذریعے بہتر بنانے پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔2012 میں بھی آپ نے بطور چیئرمین نادرا خدمات سرانجام دیں آپ نےپاکستان میں سمارٹ شناختی کارڈ کا نظام متعارف کرایا۔ آپ کو 2013 میں حکومت پاکستان کی جانب سے ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں گراںقدر خدمات کی بناپر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ 2016 میں امریکی اور یورپی تھنک ٹینک نے آپ کو دنیا کے 100 بااثر ترین آ ئی ٹیماہرین میں نامزد کیا۔ گزشتہ 3 برس سے آپ ورلڈ آ ئڈینٹٹی نیٹ ورک کے 100 بااثر ترین شخصیات میں مسلسل تیسری بار شامل کیاگیا ہے۔
ہم پاکستان کے عوام امید کرتے ہیں کہ نادرہ کے انتظامی امور میں مزید خوبصورتی کے لئے آپ نے بہت کچھ سو چا ہوگا آپ سےدرخواست گذار ہیںکہ نادرہ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس جوعوام کی بہتر سہولت کے لئے بنایا گیاتھا عوام ڈبل فیس دے کے عزت اوراحترام سے پاسپورٹ حاصل کیا کرتے تھے جس سے ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس کی دکانداری بند ہو گئی اور نادرہ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفسکو اپنے زیر نگرانی کر لیاڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس میں رشوت کا بازار گرم ہے اورنادرہ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس گجرات کے ٹیکنیکلآفیسر حافظ راشد ان کے سہولت کار ہیں ان کی خود پرستی اور عمران دشمن پالیسی کی گواہی ہر فورم پر دینے کے لئے تیار ہوں یہ حافظارشد پختونوں اور اوور سیز فیملی کو جس طرح خوار کرتا ہے آپ سوچ نہیں سکتے وہ ضلع گجرات کے عوام پر عذاب بن کر نازل ہیںآپ سے گزارش ہے کے نادرہ ایگزیکٹیو پاسپورٹ آفس گجرات کا انتظام نادرہ کے زیر ِ انتظام کر لیں