Gepko-Kharian

میرے دفتر کے دروزاے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں۔بجلی کے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔ ایکسیئن گیپکو کھاریاں

کھاریاں(جبار علی ساگر) میرے دفتر کے دروزاے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں۔بجلی کے متعلقہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔اپنے اختیارات میں رہتے ہوے صارفین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار ایکسیئن گیپکو کھاریاں ڈویژن سید صاحبزادو شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔اسموقع پر چئیرمین کھاریاں پریس کلب سیدتنویر نقوی ۔۔۔نائب صدر جبارساگر نے ملاقات کی جبکہ چئیرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز ویلفئیر یونین کھاریاں ڈویژن راجہ جاوید اقبال۔۔۔چئیرمین واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز ویلفئیر یونین ڈویژن آفس چوہدری یعقوب میڑھ۔ کاروباری ۔۔سماجی شخصیت چوہدری مدثر اقبال(چوہدری ٹریولز) بھی موجود تھے۔۔ایکسئین سید صاحبزادو شاہ نے کہا کہ میڈیا کا کردار انتہائ اہمیت کا حامل ہے میڈیا مسائل کی نشاندہی کرتا ہے اور اس پر ایکشن لیکر حل کیا جاتا ہے۔واپڈا کے متعلق شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں