Haroon-Bhatti-Masih

کھاریاں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے فلور پر کھاریاں کے مسائل کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔

کھاریاں( جبار علی ساگر) کھاریاں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے فلور پر کھاریاں کے مسائل کی بازگشت سنائ دے رہی ہے۔دختر کھاریاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری تاشفین صفدر مرالہ عملی طور پر عوامی نمائندگی کا حق ادا کررہی ہیں۔۔ان خیالات کا اظہار راہنما پی ٹی آئ ہارون بھٹی مسیح ممبر (مینارٹی) ہیومن رائٹس کمیشن ضلع گجرات نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بہن اور لیڈر تاشفین صفدر مرالہ کی قیادت پر ناز ہے ۔انہوں نے اسمبلی کے فلور پر کھاریاں کیلئے اوور ہیڈ بریج جیسے دیرینہ اور ناگزیر مسئلہ کو اجاگر کرکے حق ادا کردیا ہے۔ہم پرامید ہیں کہ جلد یہ مسئلہ حل۔ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں