تھانہ کھاریاں صدر کے علاقہ اتم کے بااثر بگڑے ریئس زادوں کا سکول وین کے ڈرائیور پر تشدد اور طالبات کو حراساں کرنے کا معاملہ

کھاریاں(جبار علی ساگر) تھانہ کھاریاں صدر کے علاقہ اتم کے بااثر بگڑے ریئس زادوں کا سکول وین کے ڈرائیور پر تشدد اور طالبات کو حراساں کرنے کا معاملہ ۔متاثرہ ڈرائیور داد رسی کیلئے والد اور چچا کے ہمراہ کھاریاں پریس کلب پہنچ گیا۔متاثرہ ڈرائیور جلیل شاہ کے والد تنویر شاہ ساکن دھیدڑ نے بتایا کہ اسکے بیٹے کو اتم کے بااثر بگڑے رئیس زادوں نے طالبات سے چھیڑ خوانی کرنے سے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گاڑی کے شیشے توڑے اور طالبات پر بھی ڈنڈے تانے رایگیروں نے جان چھڑائی تین دن گزرنے کے باوجود بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔ملزمان میرے بیٹے اور طالبات کو سنگین نتائج کی دھکیاں دے رہے ہیں تھانہ کھاریاں صدر میں ایک نامزد اور اسکے نامعلوم ساتھیوں کیخلاف درخواست دینے کے باوجود ایکشن کاروائی نہیں کی جارہی۔وزیراعلی پنجاب۔۔آئی جی پنجاب پولیس انصاف دیں۔خوف کے باعث ہماری بچیاں سکول ۔کالجز جانے سے انکاری ہیں۔ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔متاثرہ ڈرائیور کا والد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔انصاف کی دہائی دی۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں