سرائے عالمگیر /نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کی جانب سے فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف وہراس پھیلانے والے 10ملزمان گرفتار کر ڑی تعدادمیں اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے عالمگیر پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ سرائے عالمگیر میں واقع دو نجی ہاوسنگ سوسائیٹز کے افرادایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔اطلاع موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر انسپکٹر سرفراز احمدبھاری نفریکے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور انتہائی جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں جانب سے جاری فائرنگ کو رکوانے کے بعددونوں پارٹیوں کے 10افراد کو بھاری اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان میں 1۔اسد محمود،2۔ رضوان احمد،3۔محمد عمر ،4۔ سرور بلال، 5۔ عبدالرحمن ،6۔ محمد فیاض ،7۔ محمد حنیف، 8۔ محمد افضل ،9۔ انصر محمود ،10۔شہاب سراب شاملہیں۔ملزمان کے قبضہ سے رائفل 223بور 3عدد،  رپیٹر 12بور 3عدد،  9MMپسٹل 2عدد، 500روند اور 15عدد میگزین برآمد کر لی گئیں۔

ملزمان زمین کے تنازعہ پر ایک دوسرے پر فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، جن کے خلاف تھانہ صدر سرائےمیں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیاہے۔

*ڈی پی او گجرات عمر سلامت کا کہنا تھا کہ کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی جائے گی ایسے عناصر کے خلافآہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹاجائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں