پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے سے متعلق اعلان آج کرے گا۔

پیرس (حمید چوہدری سے) ایف اے ٹی ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے نکالنے یا نہ نکالنے متعلق فیصلے کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنےکےبارے میں 23 جون کو غور کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس 21 سے 25 جون تک پیرس میں جاری رہا، اجلاس میں پاکستان کے بارے میں ایشیا پیسیفک گروپ کی رپورٹ پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی تاہم پاکستان ایف اے ٹی ایف سے نام نکالے جانے کے لیے پر امید ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اپنی کارکردگی کے بارے میں رپورٹ پہلے ہی جمع کروا چکا ہے، پاکستان ایشیا پیسیفک گروپ کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کر چکا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کا مخالف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں