لالہ موسیٰ: ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدایت پر پولیس نے شاہراہوں اور تعلیمی اداروں میں بد امنی پھیلانے والے شرپسند گرپوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ کچھ عرصہ میں ضلع کے مختلف علاقوں میں نام نہاد گرپوں کی شرپسندانہ کارروائیوں کی اطلاعات موصول ہورہی تھیں۔ جو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر شاہراہوں پر ریلیاں نکالتے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثرہو جاتی ہے۔ڈی پی او گجرات نے تمام افسران کو بد امنی اور انتشار پھیلانے والے شرپسند گروپوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدائیت دے رکھی ہیں۔ اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ SI عباس علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ پر ہلڑ بازی کرنے والے 7ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ 2عدد پسٹل جبکہ انکے زیر استعمال 6عدد موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لے لئے گئے ۔
ڈی پی او گجرات نے تمام والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں تاکہ وہ کسی شرپسند گروپ کا حصہ نہ بنیں اور اپنی توجہ تعلیم حاصل کرنے پر مرکوزرکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں انتشار اور بد امنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،شہری ایسے عناصر کی سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر پولیس ریسکیونمبر 15پر دیں، ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔